پشاور(آئی این پی ) خیبرپی کے اسمبلی نے ضلع خیبر میں کشیدہ صورتحال پر پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی۔سپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت خیبر پی کے اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ کے پی اسمبلی نے گزشتہ روز بنائی گئی خصوصی کمیٹی تحلیل کرنے اور ایوان کے تمام ارکان پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ایوان پر مشتمل خصوصی کمیٹی کی سربراہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کرینگے۔ یہ کمیٹی صوبے اور عوام کے حقوق کے لئے وفاق سے بات کریگی۔کمیٹی کے قیام کے بعد سپیکر بابر سلیم نے اسمبلی اجلاس جمعہ کوسہہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا۔
خیبر پی کے کی کشیدہ صورتحال، پوری کے پی اسمبلی پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل
Oct 11, 2024