صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان ہمارا مشن ہے ،سردار ایاز صادق 

Oct 11, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ صحت اللہ تعالی کی بڑی نعمت ہے جس کیلئے صحت مند ذہن ضروری ہے جو انسان کو سوچنے ، سمجھنے اور تخلیق کی صلاحیت بخشتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیاانہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ایک ارب سے زائد لوگ ذہنی امراض میں مبتلا ہیں جن کی بڑی وجوہات میں نا انصافی، نا روا سلوک، تنہائی، عدم برداشت ،پریشانی، بیروزگاری، غربت، نامناسب علاج و دیگر شامل ہیںانہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی وجہ سے فلسطینی بہن بھائی دیگر مشکلات کے علاوہ مسلسل ذہنی اذیت کا شکار ہیں اسی طرح مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سفاکیت اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے کشمیری بہن بھائیوں کے ذہنوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اسپیکر نے کہا کہ ذہنی امراض کے پھیلا کی روک تھام کے لیے مناسب اور موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے، صحت مند ذہن ہی ترقی یافتہ ملک کی بنیاد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف عمومی طور پر بلکہ کام کی جگہوں پر بھی سازگار ماحول ذہنی تنا اور پریشانی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان ہمارا مشن ہے ، اللہ تعالی  کی مدد اور اجتماعی کوششوں سے جلد اس مشن میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے

مزیدخبریں