اسلام آباد (خبرنگار) ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا پیغام میں کہا ہے صحت اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے صحتمند ذہن انسانی صحت کیلئے اہم اور ضروری ہے صحت مند ذہن ہی انسان کو سوچنے ، سمجھنے اور تخلیق کرنے کی صلاحیت بخشتا ہے عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں قریبا ایک ارب سے زیادہ لوگ ذہنی امراض کا شکار ہیںسیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ذہنی امراض کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں سیعدم برداشت پریشانی، بیروزگاری، غربت، نامناسب برتا ودیگر شامل ہیں فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی وجہ سے فلسطینی بہن بھائی مسلسل ذہنی اذیت کا شکار ہیںمقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سفاکیت اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے کشمیری بہن بھائیوں کے ذہنوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیںذہنی امراض کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے مناسب اور موثر اقدامات وقت کی عین ضرورت ہے صحت مند ذہن کسی بھی ملک وقوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیںبہتر کارکردگی ترقی و خوشحالی کے لیے ذہنی سکون ناگزیر ہے صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان ہمارا مشن ہے اللہ کی مدد اور اجتماعی کوششوں سے جلد اس مشن میں کامیابی سے ہم کنار ہوں گا