اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس علاقائی تعاون میں بڑی اہمیت کا حامل ہے جس میں رہنما علاقائی سلامتی، اقتصادی رابطے، موسمیاتی تبدیلی اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے لئے باہمی تعاون جیسے اہم مسائل پر بات چیت کریں گے جبکہ رکن ممالک کے درمیان تجارت، توانائی کے شعبوں میں تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی، گہری شراکت داری اور زیادہ مربوط خطہ کی بنیاد رکھی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چائنا میڈیا گروپ اور انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز ، اسلام آباد کی مشترکہ طور پر منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہاکہ چائنا میڈیا گروپ اور انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز ، اسلام آباد کی شراکت داری ایونٹ کی ساکھ کو بڑھاتی ہے کیونکہ ان کی پالیسی پر مبنی بصیرت اقتصادی، ثقافتی، اور انسانی ہمدردی کے تعاون کا گہرائی سے تجزیہ فراہم کرے گی۔
پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس اہمیت کا حامل، قیصر احمد شیخ
Oct 11, 2024