اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سماجی شخصیت اور سابق نگران صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی طرف سے بھاری فیسوں کا معاملہ بہت بڑا عوامی ایشو ہے اور سنیٹر عرفان صدیقی نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں یہ معاملہ اٹھا کر اس انتہائی اہم مسئلے کی سنگینی کا احساس دلایا ہے جسے عام طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے یہ بات انہوں نے آج اسلام آباد میں سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور قومی صحت قائمہ کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کہی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ انہوں نے نگران وزیر صحت کے طور پر اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی لیکن ایک بہت مضبوط لابی رکاوٹ بن گئی ڈاکٹر جمال ناصر نے سینیٹر عرفان صدیقی کو یقین دلایا کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی طرف سے ناجائز بھاری فیسوں اور دیگر معاملات کی اصلاح کے لیے انہیں عوام کی بھرپور مدد حاصل رہے گی قوم کے نوجوانوں کے حقوق اور مشکلات کا شکار والدین کے لیے اواز اٹھانے پر ڈاکٹر جمال ناصر نے سینیٹر عرفان صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا۔
پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی بھاری فیسوں پر تشو یش ہے،ڈاکٹر جمال
Oct 11, 2024