آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے معاشی اہداف پر نظرثانی کردی۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال معاشی ترقی کی شرح 3.2فیصد رہے گی، اس سے قبل معاشی ترقی کا اندازہ 3.5فیصد لگایا گیاتھا۔عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق رواں سال افراط زر کی شرح 9.5فیصد تک رہے گی، رواں سال کےلئے افراط زر کا پچھلا اندازہ 12.7فیصد تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.9فیصد رہے گا۔آئی ایم ایف کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے لئے پہلے 1.2فیصد ہدف تھا، زرمبادلہ کے ذخائر 12.8ارب ڈالر رہیں گے، اس سے قبل زرمبادلہ کے ذخائر کااندازہ 13.4ارب ڈالر تھا۔

ای پیپر دی نیشن