ملتان ٹیسٹ:پاکستان کو انگلینڈ کےہاتھوں اننگز اور47رنز سے عبرتناک شکست

Oct 11, 2024 | 12:37

انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 47 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز کیا، آغا سلمان اور آل راؤنڈر عامر جمال کی مزاحمت جاری ہے، دونوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 63 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوابیٹھے، بعدازاں شاہین شاہ آفریدی 8 نسیم شاہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عامر جمال 55 رنز بناکر نٹ آؤٹ رہے۔انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔  اس سے قبل چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 152 رنز بنا لیے تھے۔ چوتھے روز دوسری اننگ میں عبداللّٰہ شفیق پہلی ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے تھے۔شان مسعود 11، بابر اعظم 5، صائم ایوب 25، محمد رضوان 10 اور سعود شکیل 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔انگلینڈ نے پہلی اننگز 7 کھلاڑی آؤٹ پر 823 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی جبکہ پاکستان نے پہلی اننگ میں 556 رنز بنائے تھے۔

مزیدخبریں