قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بدترین شکست کا ذمہ دار بائولرز کو ٹہرا دیا۔ انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم نے تیسری اننگز کے بارے میں بات کی ہے لیکن یہ ٹیم گیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ بورڈ پر 550 لگاتے ہیں تو اس کے بعد آپ کے لیے 10 وکٹیں لینا بھی ضروری ہوتا ہے اور ہم نے ایسا نہیں کیا۔ یہی شکست کی بنیاد بنا ، پہلی اننگز میں بیٹنگ اور باؤلنگ کیسے برتری میں حصہ ڈال سکتی ہے۔ کھلاڑیوں کی ذمہ داری کھیل کو اچھی طرح سے ترتیب دینا اور اسے ختم کرنا ہے، ہمیں انگلینڈ سے سیکھنا چاہیے کہ انہوں نے 20 وکٹیں لینے کے طریقے ڈھونڈے، یہ وہ چیلنج ہے جو انہیں آگے بڑھنے میں مدد دے رہا ہے۔شان مسعود نے کہا کہ ہم اس سیریز کے وسط میں ہیں، ہم نے سکواڈ کی ذہنیت کے بارے میں بات کی ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ حتمی فارمیٹ ہے جس میں بہترین ٹیمیں راستہ تلاش کرتی ہیں۔ رنز بنانا اور وکٹیں لینا ناقابل سمجھوتہ ہیں۔" شان مسعود نے مزید کہ "ہمیں کرکٹ کھیلنا پسند ہے، ہمیں خراب نتائج سے دکھ ہوتا ہے، ہمیں بحیثیت قوم دکھ پہنچا ہے لیکن ایک فوری تبدیلی چاہیے۔ ہمیں وہ نتائج نہیں مل رہے جس کی پاکستان کرکٹ حقدار ہے۔ ہمیں بطور اسکواڈ یہ حق حاصل کرنا ہوگا
ملتان ٹیسٹ، شان مسعود نے بدترین شکست کا ذمہ دار بائولرز کو ٹھہرا دیا
Oct 11, 2024 | 13:27