پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معیار جانچنے کا سروے جاری کر دیا۔پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ اپریل تا جون کے مقابلے جولائی تا ستمبر 2024 انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوئی ہے، اپ لوڈنگ، ڈاؤن لوڈنگ اور نیٹ ورک دستیابی میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق بعض علاقوں میں موبائل کالز کا معیار طے شدہ حد سے کم پایا گیا۔دوسری جانب سروے تفصیلات پر مبنی پی ٹی اے ویب لنک پر معلومات غائب ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کچھ ماہ سے انٹرنیٹ کی سروس سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔