نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار و وزیر خارجہ مسلم لیگ ن کا اثاثہ اور نوازشریف کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں: صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ

مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت)  نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ  و صدر پاکستان اوورسیز انٹرنیشل افیئر  محمد اسحاق ڈارسے جاوید اقبال بٹ  صدر مسلم لیگ  ن مدینہ منورہ  نے چند تجویز پیش کی ہیں جن میں اوورسیز پاکستان کنونشن کا انعقاد دسمبر 2024 کو کنونشن سنیڑ اسلام آباد بلایا جائے۔جہاں پاکستان اوورسیز بینک کا قیام عمل میں لایا جائے،  اوورسیز کے 15 نکاتی منشور پر عمل کیا جائے۔پاکستانی سفارت خانوں کی مشرق وسطی بالخصوص سعودی عرب  کارکردگی کو بہتر بنایا جائے اور مسلم لیگ ن  سعودی عرب کے لئےاعزازی قونصلر بھی مقرر کئے جائیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن  اوورسیز پاکستانیوں کہ جائز مسائل کے لئے ایک ڈیسک قائم کیا جائے اور مسلم لیگ ن اوورسیز ہاوس کا قیام بھی لایا جائے جہاں ورکروں کی مشاورت اور انکے مسائل کہ لئے آپکی سربراہی میں ٹیم مقرر ہو ،اوورسیز پاکستاننیر فیمملی کے بچوں کا 5 فیصد کوٹہ نوکریوں میں رکھا جائے۔ نائب وزیر اعظم  محمد اسحاق ڈار  و وزیر خارجہ مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں  ان کی پارٹی خدمات اور میاں نواز شریف  سے بےلوث وابستگی اور مشکل کے ساتھی ہونے کا اعزاز بھی ہے جبر کے دور میں جلاوطنی کی زندگی بسر  کی لیکن پائے استقلال میں لغزش نہیں آئی۔ 
نائب وزیر اعظم  و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار  نے  مسلم لیگ ن اورسیز انٹرنیشل افئر کو منظم اور مضبوط  کیا ہے   آج پاکستان  مسلم لیگ ن  پوری دنیا میں ایک متحرک جماعت  کی حیثیت سے ابھری ہے اور مضبوط حیثیت  اختیار کر لی ہے  اور اسکاہر عہدیدار وطن کا اعزازی سفیر بن چکا ھے۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ماضی میں  وزیر خزانہ کی حیثیت سے شاندار خدمات انجام دیں تھیں  آج نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کےطور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن