غزہ پر اسرائیلی حملوں نے فلسطین کے 902 خاندانوں کا نام و نشان مٹا دیا، ان خاندانوں کے تمام افراد گزشتہ سال کے دوران شہید کر دیے گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 1364 فلسطینی خاندان ایسے ہیں جن کا صرف ایک فرد باقی بچا ہے، جبکہ 3472 کے قریب ایسے فلسطینی خاندان ہیں جن کے صرف 2 افراد زندہ ہیںعرب میڈیا کے مطابق 17 ہزار سے زیادہ بچے والدین میں سے کسی ایک یا دونوں کو کھو چکے ہیں۔
تازہ حملے میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں کلینک پر بمباری کرکے نومولود سمیت 4 افراد کو شہید کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کلینک میں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دیرالبلاح میں ایک گھر میں اسرائیلی بمباری میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، مغازی پناہ گزیں کیمپ میں فلسطینیوں کے گروپ پر ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک 42 ہزار 126 افراد شہید اور 98 ہزار 117 زخمی ہوگئے ہیں