لاہور: ڈاکٹر ذاکر نائیک نے نمازِ جمعہ بیٹے کی امامت میں پڑھی

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مسلم ممالک کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے، ہمیں لوگ فٹ بال کی طرح لات مار رہے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اسلام میں فرقہ بندی کی کوئی گنجائش نہیں، ان درپیش مسائل کے حل کے لیے مسلمانوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لاہور میں بتی چوک مسجد میں اپنے بیٹے کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔

اس موقع پر مسجد کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن