وزیرِ اعظم کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد؛ یادگار شہداء پر حاضری

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچ کر یادگار شہداء پر حاضری دی اور پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے شہید کانسٹیبل عبدالحمید کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کے دوران تعزیت کیا جب کہ انہیں امدادی چیک بھی پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے لئے جو ضرورت ہے اسے پورا کیا جائے، 2014 کا واقعہ ہے میں اس کا عینی شاہد بھی ہوں جب کہ ایک ماہ  تک تماشہ لگا رہا اور ڈی چوک پر فسادیوں نے فساد برپا کیے رکھا .جس کے نتیجے میں پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔وزیراعظم نے کہا کہ 2014 میں چینی صدر کو اپنا دورہ مجبوراً ملتوی کرنا پڑا جب کہ ان کی خواہش تھی کہ فساد کے نتیجے میں لاشیں گریں۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...