اسلام آباد انتظامیہ کا کلب روڈ پر واقع شادی ہالز، ہوٹلز 3 دن بند رکھنے کا اعلان

اسلام آباد کلب روڈ پر واقع شادی ہالز اور ہوٹلز 3 دن تک بند رکھے جائیں گے۔

اسلام آباد کی انتظامیہ نے کلب روڈ پر واقع شادی ہالز اور ہوٹلز مالکان کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جس کے مطابق 3 دن تک کلب روڈ پر شادی ہالز اور ہوٹلز بند رکھے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد کے دیگر مقامات پر شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھلے رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ پہلے ہی 14 تا 16 اکتوبر تمام پرائیویٹ تقریبات منسوخ کرنے کی ہدایت کرچکی ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بہترین انعقاد کےلیے کیا ہے

ای پیپر دی نیشن