اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے اوپن مارکیٹ آپریشن کے حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا ہے۔
اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روایتی بینکوں کو اوپن مارکیٹ آپریشن میں 8623 ارب روپے دیے ہیں
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ روایتی بینکوں کو 3722 ارب روپے 7 دن کے لیے 17 .56 فیصد شرحِ سود پر دیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق روایتی بینکوں کو 4901 ارب روپے 28 دن کے لیے 17 .56 فیصد شرحِ سود پر دیے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلامی بینکوں نے فنڈنگ لینے کے لیے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی