نیویارک (نیٹ نیوز) ٹاپ سیڈ سپین کے رافیل نڈال اور روس کے میخائل یوزنی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کا مقابلہ تھا۔ ہم وطن فرنینڈو ورڈسکو سے ٹاپ سیڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ورڈسکو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا سکور 6-4, 6-3, 7-5 رہا۔ دوسری جانب بارہویں سیڈ روس کے میخائل یوزنی کا مقابلہ تھا۔ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینس لاس وارورنیکا سے، دونوں کھلاڑیوں نے زبردست مقابلہ کیا مگر جیت روسی کھلاڑی کا مقدر بنی۔ ان کی جیت کا سکور 6-3, 6-3, 3-6, 7-6, 3-6 رہا۔