ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت لاہور میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

Sep 11, 2010 | 12:28

سفیر یاؤ جنگ
صوبائی دارلحکومت لاہور میں نماز عید کے بارہ سو سے زائد چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں سے سو سے زائد مقامات کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ لاہور میں سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں منعقد ہوا جہاں علامہ عبدالخبیر آزاد نے نماز عید پڑھائی، اس کے علاوہ داتا دربار، مینار پاکستان گرائونڈ، مسجد دارالاسلام اور جامعتہ المنتظر سمیت مختلف مساجد، امام بارگاہوں، پارکوں اور مذہبی مقامات پر سینکڑوں اجتماعات ہوئے۔ خطبات میں ملک و قوم کی سلامتی سمیت، سیلاب زدگان کی بحالی کےلیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ لاہور میں نماز عیدلفطر پر کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی، شہر بھر میں بارہ ہزار پولیس اہلکاروں کی تعنیاتی سمیت پانچ سو افسران اور ایلیٹ کے نوجوانوں نے اپنے فرائض سرانجام دئیے۔
مزیدخبریں