کراچی میں مختلف مقامات پر ڈیڑہ ہزار سے زائد چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں لاکھوں افراد نے عید نماز ادا کی ملک کی سلامتی، ترقی ، خوشحالی، سیلاب زدگان کی مشکلات میں کمی ،جلد بحالی اوردہشت گردی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گیئں ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامت کیئے گئے تھے عید گاہوں اور بڑی بڑی مساجد کے سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیئے گئے تھے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں گورنرہاؤس میں عید کی نماز ادا کی ان کے ہمراہ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی تھے۔