صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے عید کے موقع پر قوم کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ عید الفطر کی خوشیوں میں سیلاب زدگان کو بھی شریک کیا جائے۔

 صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے اورکہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث عیدالفطر کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں ، پورا پاکستان سیلاب زدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے، آج کے دن ہمیں سیلاب زدگان کے دکھوں اورزخمیوں کی تکلیف کو کم سے کم کرنے کا سامان کرنا چاہئے، صدر اور وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن ہم سے سیلاب زدہ بھائیوں اوربہنوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا تقاضا کرتا ہے، سیلاب سے اجڑی ہوئی بستیوں ، تباہ حال گھروں کی تعمیرنو اور سیلاب زدگان کی بحالی ہماری اولین ترجیح اور قومی ذمہ داری ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضاگیلانی آج سیلاب زدگان کے کیمپوں کا دورہ بھی کریں گے اور سیلاب متاثرین سے عید ملیں گے۔

ای پیپر دی نیشن