مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ آخری شہری کی بحالی تک متاثرین کی امداد کا کام جاری رکھا جائے گا

Sep 11, 2010 | 12:52

سفیر یاؤ جنگ
عیدالفطر پراپنے پیغام میں میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ اس عید پر پاکستانی آبادی کا ایک بڑا حصہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے آزمائش کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے جن لوگوں کو  وسائل سے نوازا ہے وہ لوگ آگے بڑھ کراپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کوعید کی خوشیوں میں شریک کریں۔ مسلم لیگ کے قائد نے کہا کہ قدرتی آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم سب کو متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عیدالفطر کے روز ان کی جماعت کے ارکان اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں ۔
مزیدخبریں