مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے چاہیے اور بیس ہزار روپے عید سے پہلے ادا کردینے چاہیے تھے۔

Sep 11, 2010 | 12:56

سفیر یاؤ جنگ
یہ بات انہوں نے چارسدہ میں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی وسائل کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ یہ عوام کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی نقصان تو پورا ہو ہی جاتا ہے لیکن جانی نقصان کا کوئی ازالہ نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کو بیس ہزار فی کس کے حساب سے ادا کئے جارہے ہیں جبکہ باقی کے اسی ہزار بھی جلد دے دئیے جائیں گے۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے سیلاب متاثرین کے کیمپوں کا بھی دورہ کیا اور ان سے گھل مل گئے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثارعلی اوراقبال ظفرجھگڑا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
مزیدخبریں