بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی باسٹھویں برسی منائی جارہی ہے اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

Sep 11, 2010 | 13:42

سفیر یاؤ جنگ
بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 62 ویں برسی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرادری نے مزار قائد پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور عظیم قائد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر صدر مملکت نے مہمانوں کی کتاب پر تاثرات قلمبند کیے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدرمملکت کی مزار قائد آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ قائد اعظم کی برسی کے موقع پر کراچی میں ان کے مزار پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی، مختلف سیاسی، سماجی ، ثقافتی اورتعلیمی اداروں کی جانب سے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا منعقد ہوئیں ۔ جس میں بابائے قوم کی پاکستانی قوم کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مزیدخبریں