کراچی میں اسلحے کی سیاست کا آغازایم کیو ایم نے کیا تھا ۔ چیف جسٹس ذوالفقارمرزا کے الزامات کی تحقیقات کرائیں۔ عمران خان

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو گزشتہ برس سے کئی گناہ بڑی قدرتی آفت قراردیا، انہوں نے اپیل کی کہ پوری قوم اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھے۔
کراچی کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سب سے پہلے اسلحہ ایم کیو ایم نے اٹھایا جس کے بعد باقی جماعتیں بھی مسلح ہوگئیں، پہلے کراچی میں ایک گروپ بھتہ لیتا تھا لیکن اب یہ تعداد چار ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی سیاست کا آغاز کرنے والوں ہی کو یہ سلسلہ بند بھی کرنا پڑے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایم کیو ایم اور رحمن ملک پرجو الزامات لگائے ہیں وہ انتہائی سنگین نوعیت کے ہیں اور سندھی عوام بڑی حد تک ان پر یقین بھی کرچکے ہیں لہذا انہیںنظر انداز نہیںکیا جاسکتا، چیف جسٹس آف پاکستان ان الزمات کی تحقیقات کروائیں.
پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف کے دورہ نواب شاہ کو توسراہا لیکن ساتھ ہی ساتھ ان سے پہلے اپنے گھر کی خبر لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن