امریکہ پر گیارہ ستمبر کے حملوں کے دس برس مکمل ہو گئے،حملوں میں ہلاک ہونےوالوں کی یاد میں آج دنیا بھرمیں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے

Sep 11, 2011 | 08:30

سفیر یاؤ جنگ
نائن الیون کی دسویں برسی کے موقع پر دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر واشنگٹن اور نیویارک میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ چیک پوائنٹس، انڈر گراؤنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم اور ہوائی اڈوں پر تعینات پولیس کی نفری میں ہفتہ کی شب سے ہی اضافہ کیا جا چکا ہے۔امریکہ نائن الیون میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں مرکزی تقریب ان حملوں کا نشانہ بننے والے مقام پر ہوگی ۔گیارہ ستمبر کے حملوں کے دس برس مکمل ہونے پر امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے کبھی ہاتھ نہیں کھینچے گا۔سابق امریکی صدرجارج ڈبلیو بش نے ہفتہ کو ایک یادگاری تقریب سے خطاب میں کہاکہ ایک دہائی کے فاصلے سے گیارہ ستمبر ایک مختلف دَور کی مانند دکھائی دیتا ہے، لیکن جن خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، ان کے لیے یہ دِن کبھی تاریخ کا حصہ نہیں بنے گا۔دھر لندن میں سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے کہاکہ دہشت گردی کے خطرے کو کم کرنے پر مغربی طاقتوں کو سراہا جانا چاہیے۔
مزیدخبریں