وزیراعلیٰ کا سفیر سے رابطہ‘ سری لنکا کا انسداد ڈینگی کیلئے پنجاب حکومت سے تعاون کا اعلان‘ صدر مہنداراجا پاکسا کے مشکور ہیں: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈینگی کے انسداد کے لئے سری لنکن حکومت کی جانب سے تعاون کے اعلان پر سری لنکا کے صدر مہنداراجا پاکسا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گذشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام اس اقدام پر سری لنکا کے عوام اور حکومت کے ممنون ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے پاکستان میں سری لنکا کے سفیر سے فون پر گفتگو کی تھی اور ڈینگی پر قابو پانے کے لئے حکومت پنجاب سے تعاون کی درخواست کی تھی جس کے بعد سری لنکا کے سفیر نے اپنی حکومت سے رابطہ کیا اور سری لنکا کے صدر مہنداراجا پاکسا نے فوری تعاون کا اعلان کیا۔ سری لنکا کی طرف سے حاصل ہونے والے تعاون میں ڈینگی کی ادویات‘ متعلقہ ساز و سامان اور طبی عملہ شامل ہو گا۔ قبل ازیں سری لنکا کے سفےر نے وزےر اعلیٰ پنجاب کو ڈےنگی کے خلاف جنگ مےں حکومت پنجاب کی بھرپور مدد کی ےقےن دہانی کروائی۔ سری لنکا کے سفےر نے کہا کہ آپ ہمےں ڈےنگی کے خلاف مہم مےں اپنے ساتھ پائےں گے۔ درےں اثناءوزےر اعلیٰ نے حکومت پنجاب کے متعلقہ حکام کو ہداےت کی ہے کہ انسداد ڈےنگی کے لئے بےرون ملک جہاں سے بھی تعاون ملتا ہو حاصل کےا جائے۔ شہباز شریف نے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں سے بھاری اخراجات وصول کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے منتخب نمائندوں کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جو ان ہسپتالوں کی انتظامیہ سے بات چیت کرے گی اور حکومت پنجاب اس کی روشنی میں کل اتوار کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی بخار کے مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے پالیسی کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں فوگنگ اور سپرے کے لئے فوری طور پر ورک چارج ملازمین کی بھرتی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے محنتی اور فرض شناس افراد کو بھرتی کیا جائے اور یہ کام سیاسی عمل دخل سے مکمل پاک ہو۔ وزیر اعلیٰ نے جرمنی سے فوری ”فوگرز“ درآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی سمیت جہاں بھی فوگرز دستیاب ہوں انہیں فوری طور پر بذریعہ ہوائی جہاز درآمد کیا جائے۔ وہ گذشتہ روزصوبے میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے جاری مہم کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں سپرے سکول اوقات کے بعد کیا جائے اور تمام پرائیویٹ سکولوں کو بھی سپرے کرانے کا پابند کیا جائے، ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولو ںکے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ صوبائی دارالحکومت کے اہم مقامات اور چوکوں پر بھی بینرز، سٹیمرز اور فلیکسز آویزاں کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی دی جا سکے۔ گھروں میں سپرے (IRS) کے بغیر ڈینگی وائرس کے خاتمے کی مہم ادھوری رہے گی، انہوں نے شہر میں سپرے کرنے والے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اہم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں اور وائرس کے خاتمے میں ان کا کردار بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے فری ہیلپ لائن 0800-99000 کی کارکردگی جانچنے کے لئے اپنی شناخت بتائے بغیر فون کیا۔ ہیلپ لائن کے عملے نے فوری طور پر کال اٹینڈ کرتے ہوئے ڈینگی وائرس کے حوالے سے تمام معلومات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈینگی وائرس کے مریضوں کی رہنمائی کے لئے اپنے فرائض محنت اور فرض شناسی سے انجام دیں۔ انہوں نے ہیلپ لائن کے اجرا پر چیئرمین پنجاب بورڈ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کو بھی سراہا۔ اجلاس کے دوران عوام میں ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی کے لئے آویزاں کئے جانے والے بینرز پر اپنی تصویر شائع کرنے کی تجویز کو وزیر اعلیٰ نے سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ 64 سالہ تاریخ میں ذاتی تشہیر کے لئے شائع ہونے والی تصاویر نے پاکستان کی تصویر کو گہنا دیا ہے، ہمیں ذاتیات سے بلند ہو کر عوام کی خدمت کرنی ہے اس لئے بینرز پر کسی کی تصویر شائع نہ کی جائے۔ پنجاب میں ڈینگی وائرس سے متعلق قائم کردہ خصوصی ٹربیونل کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے سپرے کے لئے استعمال کی گئی دواءکے اجزا بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں اور سپرے کے لئے خریدی گئی دوائی کی خریداری میں کسی سطح پر کوئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی۔ شہباز شریف نے ایسر (مڈل ایسٹ کمپیوٹر کمپنی) کے کنٹری مینجر مسٹر گریگوری نوزوسکی نے گذشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں ہونہار طلبا و طالبات کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی فراہمی کے پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن