نئی دہلی (اےن اےن آئی) بھارت میں بغاوت کے الزام میں ایک معروف کارٹونسٹ اسیم تریویدی کی گرفتاری پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کان پور سے تعلق رکھنے والے اسیم تریویدی کو ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ان پر ملک سے بغاوت کرنے جیسے الزامات لگائے گئے ہیں۔ گرفتاری کے بعد انہیں ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا اورعدالت نے سولہ ستمبر تک پولیس کی تحویل میں بھی دے دیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارتی آئین کے ہتک آمیز کارٹون بنائے۔