برسلز (نوائے وقت نیوز) نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسموسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقامی فورسز کے ہاتھوں نیٹو افواج پر حملے تشویشناک ہیں۔ نیٹو افغانستان سے نہیں جائے گا، تربیتی مشن جاری رکھیں گے۔ 2014ءکے بعد افغان فورسز مکمل فوجی نظام کی ذمہ دار ہونگی۔ نیٹو افغانستان سے طویل مدتی تعاون کے لئے پرعزم ہے۔ نیٹو شام میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ نیٹو اور پاکستان کے تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں، گزشتہ کچھ دور پاکستان کے ساتھ تعلقات کے مشکل مرحلے سے گزرے ہیں۔ پاکستان کا مثبت تعاون بہت زیادہ ضروری ہے۔