قائداعظم محمد علی جناح کی چونسٹھ ویں برسی پرملک بھرمیں تقریبات کااہتمام کیا جا رہا ہے جبکہ سیاسی وعسکری شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بانی پاکستان کے یوم وفات پر صدرآصف زرداری اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے اپنے پیغام میں بابائے قوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے وفاقی اورجمہوری نظام کے مقصد کے حصول کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی چونسٹھ ویں برسی آج ملک بھرمیں عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے.
Sep 11, 2012 | 10:18