راجن پور کے علاقے سون واہ میں اراضی کے تنازعہ پر فیض محمد کرائی اور مشتاق میں دیرینہ دشمنی چل رہی تھی۔ بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی پانی کوروکنے کیلئے دونوں گروپوں نے اپنی زمینوں کے گرد بند بناناشروع کیے جس کے دوران تلخ کلامی ہوگئی۔ دونوں جانب سے شدیدفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں خدا بخش،امام بخش، عبدالرحمان اور خلیل شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے لیاہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔