ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پروزیراعظم راجہ پرویزاشرف بھی تمام سربراہان مملکت کے ساتھ ایک خصوصی مشاورتی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یہ ملاقات غیر رسمی نوعیت کی ہوگی اور اس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شریک سربراہان معاشی ترقی کے اہداف کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں حاصل کرنے کے حوالے سے چینلجز کا احاطہ کریں گے۔ اس مشاورتی گروپ میں دوسرے اہم رہنماﺅں کے علاوہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براﺅن اور لتھوانیا اور لیٹویا کے وزیراعظم بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کانفرنس کے دوسرے روز ایک خصوصی نشست سے بھی خطاب کریں گے اس سیشن میں راجہ پرویزاشرف شرکاء سے خطے کی عمومی صورتحال اور اس میں پاکستان کے کردار کا ذکرکریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پرکارپوریٹ ورلڈ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں یونی لیور کے گلوبل چیف ایگزیکٹو بھی شامل ہیں۔
ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس آج چین میں ہوگا. سربراہان مملکت معاشی ترقی کے اہداف کا تعین اورانہیں حاصل کرنے کے متعلق چینلجز کا احاطہ کریں گے۔
Sep 11, 2012 | 14:17