بند روڈ پر واقع دومنزلہ فیکٹری میں دوپہر کے وقت جنریٹر سے نکلنے والی چنگاریوں سے آگ بھڑ ک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کے وقت فیکٹری میں سو کے قریب مزدور کام کررہے تھے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق چالیس افراد متاثر ہوئے جن میں سے 20 دم توڑ گئے جبکہ چھ شدید زخمی ہیں جنہیں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کےمطابق زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دس سے پندرہ افراد عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔