لاہور کے علاقے بند روڈ پر جوتے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی سے 20 افراد جاں بحق جبکہ چھ شدید زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ۔

Sep 11, 2012 | 18:31

سٹی رپورٹر

بند روڈ پر واقع  دومنزلہ فیکٹری میں دوپہر کے وقت جنریٹر سے نکلنے والی چنگاریوں سے آگ بھڑ ک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کے وقت فیکٹری میں سو کے قریب مزدور کام کررہے تھے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق چالیس افراد متاثر ہوئے جن میں سے 20 دم توڑ گئے جبکہ چھ شدید زخمی ہیں جنہیں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ہسپتال ذرائع کےمطابق زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دس سے پندرہ افراد عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

مزیدخبریں