لاہور)کامرس رپورٹر) انڈسٹریز کامرس اینڈ انوسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ اور انٹر نیشنل ٹریڈ سینٹر کے ساتھ ”تجارت و سرمایہ کاری“ پر 2 روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جس کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاری معاہدات سے متعلق درپیش مسائل کا حل اور مختلف سطح پر قوانین، پالیسیوں، مواقع، معیار اور ان کے نفاذ سے شرکاءکو آگاہ کرنا اور خاص کر پاکستان کے حوالے سے درپیش بین الاقوامی سرمایہ کاری سے متعلق مسائل اور جھگڑوں کے حل کے طریقہ کار پر روشنی ڈالنا تھا- ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کے حوالے سے 2 روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں صدر باسمتی گروور ایسوسی ایشن محمد حامد ملہی نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اس کے لئے سرمایہ کاری قوانین کے نفاذ پر سختی سے عمل کرنا ہو گااور افرادی قوت کی ترقی کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ فارمنگ اور بیرونی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی- پروفیسر جیولین چینرز یونیورسٹی آف ہانگ کانگ نے لیکچر کے دوران کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لئے خطے میں اور مقامی سطح پر ہونے والی تبدیلویں اور قوانین سے آگاہی بہت ضروری ہے خاص کر بین الاقوامی سرمایہ معاہدات سے متعلق مسائل اور سرمایہ کاروں کے کلیمز کے طریقہ کار کی معلومات بہت ضروری ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے موجودہ بین الاقوامی سرمایہ کاری حالات پر بھی روشنی ڈالی - پروگرام آفیسر بین الاقوامی تجارتی سینٹر محمد اویس خان نے یورپی یونین کے تعاون سے جاری پروگرام ٹریڈ ریلیڈڈ ٹیکنیکل اسٹیٹ (TRTA) اور بین الاقومی تجارتی سینٹر (ITC) کے بارے میں ورکشاپ کے شرکاءکو آگاہ کیا اور بتایا کہ بین الاقوامی تجارتی سینٹر (ITC) کی مقامی سطح پر ٹریننگ اور تحقیق سے مختلف اداروں کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی- خاص کر پاکستانی پالیسی بنانے والے اداروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تجارتی سینٹر پاکستان کو مسلسل فنی اور تکنیکی تعاون فراہم کر رہا ہے تاکہ پاکستانی ادارے بین الاقوامی تجارت سے فائدہ حاصل کر سکیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مذاکرات کے ذریعے سرمایہ کاری معاہدات پر عمل درآمد ہو سکے- انہوں نے وکلاءاور لاءفرموں کو سرمایہ کاری کے قوانین اور پالیسیوں کے بارے میں آگاہی پر بھی زور دیا-
”سرمایہ کاری کے قوانین کے نفاذ پر سختی سے عمل کرنا ہوگا“
Sep 11, 2013