بغداد (نوائے وقت رپورٹ) عراق میں پُرتشدد واقعات میں 24 افراد ہلاک ہو گئے۔ لطیفیہ مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ گھر میں مردے کو نہلایا جا رہا تھا۔ زیادہ تر واقعات اس علاقے میں ہوئے جسے موت کی وادی کہا جاتا ہے۔ موت کی وادی میں ایک سال میں 4000افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ قریبی قصبے میں بم دھماکے میں دو جبکہ باقوبہ میں 3 بم دھماکوں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ موصل میں دو افراد کو گولی مار دی گئی جبکہ جنوبی عراق سے 3 لاشیں ملی ہیں۔
عراق : بم دھماکے، فائرنگ ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 24 ہلاک
Sep 11, 2013