شام کیخلاف ناکامی سے ایران میں جوہری اسلحہ بنانے کا حوصلہ بڑھے گا: ڈینس راس

Sep 11, 2013

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر باراک اوباما کے سابق سفیر برائے مشرق وسطی ڈینس راس نے خبردار کیا ہے کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی میں ناکامی سے ایران کی سخت گیر حکومت کا جوہری اسلحہ بنانے کے حوالے سے حوصلہ بڑھ جائے گا۔ جبکہ اسرائیل امریکہ کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف کھینچ لے جائے گا۔سابق مشیر نے اپنے ان خیالات کا اظہار اپنے تازہ تجزیے میں کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عراق اور افغانستان کی جنگوں کے تجربے کے بعد امریکی قوم مشرق وسطیٰ میں مزید کسی جنگ یا امریکہ کی فوجی انوالومنٹ سے دور رہنا چاہتی ہے۔ اس لیے قانون ساز اسی وجہ سے شام کے خلاف کسی فوجی کارروائی کے حق میں نہیں ہیں۔سابق مشیر کا کہنا ہے ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے جو امریکہ کے لئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

مزیدخبریں