افغانستان : طالبان نے نیٹو ہیلی کاپٹر مار گرایا ‘ چوکی پر خودکش حملہ‘10 فوجی ہلاک

کابل،چمن (آن لائن+اے ایف پی) افغانستان کے صوبہ پکتیا میں نیٹو جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ صوبہ ہلمند اور صوبہ غزنی میں بم دھماکوں 27 مسافر اور عام شہری ہلاک 32 سے زائد زخمی قندھار و فاریاب میں نیٹو و افغان فورسز کی آپریشن 11طالبان شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔ لوگر میں افغان فوجی چوکی پر خودکش حملہ 10افغان فوجی ہلاک 20 زخمی ہوگئے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے کہا کہ گزشتہ روز افغانستان کے مقامی وقت صبح دس بجے کو طالبان نے صوبہ پکتیا ضلع لجہ میں نیٹو جنگی ہیلی کاپٹرکو اینٹی ائر کرافٹ گن کے ذریعے نشانہ بناکر مار گرایا۔ افغان ذرائع نے ہیلی کاپٹر گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں صرف دو افغان فوجی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ 20سے زائد زخمی ہو گئے۔ ضلع خوخی کے پولیس سربراہ احمد بٹی نے کہا کہ خودکش حملہ سے صرف چار افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...