اویس مظفر ٹپی نے ڈی جی خان کے دل کی بیماری میں مبتلا بچے احمد کا علاج کرانے کا اعلان کردیا

Sep 11, 2013

کراچی (نمائندہ نوائے وقت)سندھ کے وزیر صحت سید اویس مظفر ٹپی نے نجی ٹی وی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے دل کے عارضے میں مبتلا بچے کا علاج کرانے کا اعلان کردیا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر بچے کا مکمل علاج کرایا جائے گا۔ بتایا گیا ہے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والا ڈیڑھ سال کا بچہ احمد دل کے عارضے میں مبتلا ہے۔

مزیدخبریں