تمام جماعتیں مذاکرات کیلئے تیار ہیں، طالبان متحد ہو کر فیصلہ کریں: غلام بلور

Sep 11, 2013

پشاور (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں طالبان سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ اب طالبان گروپ بھی متحد ہو کر مذاکرات کیلئے مشترکہ فیصلہ کریں۔ پشاور ہائیکورٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں اچھے فیصلے لئے گئے ہیں۔ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتیں طالبان سے مذاکرات کیلئے متحد ہوگئی ہیں اب تمام طالبان گروپوں کو بھی چاہئے اکٹھے ہو جائیں۔

مزیدخبریں