نیویارک (نمائندہ خصوصی) خالصتان تحریک کے حامی ایک سکھ گروپ نے امریکی عدالت سے بھارتی حکمران جماعت کانگرس کی سربراہ سونیا گاندھی کیخلاف سمن حاصل کرلیا۔ سونیا گاندھی جو ان دنوں نیویارک کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، پر الزام ہے کہ انہوں نے 1984ءمیں سکھوں کیخلاف شروع ہونیوالے فسادات میں ملوث کانگریس پارٹی کے رہنماﺅں کو تحفظ فراہم کیا۔ امریکہ میں انسانی حقوق کیلئے سرگرم گروپ ”سکھ فار جسٹس“ نے ایلین ٹارٹ کلیمز ایکٹ اور ٹارچر وکٹم پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سونیا گاندھی کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ امریکی وفاقی عدالت کے جج نے ہسپتال اور سکیورٹی سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں موجود سونیا گاندھی کو ذاتی طور پر سمن سے آگاہ کریں۔ گزشتہ ہفتے بھی اسی عدالت نے تشدد کا نشانہ بننے والے جسبیر سنگھ اور مہندر سنگھ کی جانب سے لگائے گئے الزام کی بنیاد پر سونیا گاندھی کو ایک سمن جاری کیا تھا۔
فسادات کے ذمہ داروں کو تحفظ کا الزام، سکھ گروپ نے امریکی عدالت سے سونیا گاندمی کیخلاف سمن حاصل کر لیا
Sep 11, 2013