پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے ورنہ امریکہ سے مل کر آپریشن سے بھی گریز نہیں کریں گے : بھارتی دھمکی

سرینگر (آن لائن) بھارت نے اپنے مطلوب افراد کو جلد حوالے کرنے کے حوالے سے پاکستان پر دباﺅ بڑھاتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ پڑوسی ملک میں چھپے داﺅد ابراہیم جیسے ملزمان کی گرفتاری کیلئے امریکہ کیساتھ ملکر مشترکہ آپریشن سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا اور اس سلسلہ میں پاکستان کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے ایک بار پھر اس الزام کو دہرایا ہے کہ ممبئی حملوں کے ملزمان پاکستان میں چھپے بیٹھے ہیں پڑوسی ملک میں بھارت مخالف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ممبئی دھماکوں کے ملزمان کو جلد حوالے کیا جائے ورنہ داﺅد ابراہیم جیسے ملزمان کی گرفتاری کیلئے امریکہ کی مدد لینے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا اور مشترکہ آپریشن سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...