پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے بالآخر نانبائیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، 170 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کر دی گئی۔ پشاور نانبائی ایسوسی ایشن کے احتجاج اور شٹر ڈا¶ن ہڑتال کے بعد قائم حکومتی کمیٹی نے صوبہ بھر میں روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے تحت اب 170 گرام روٹی 10 روپے میں فروخت ہو گی جبکہ ڈبل روٹی کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق حکومتی نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ ڈبل روٹی فروخت کرنے پر 3 ماہ قید کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔