نئی دہلی : چلتی بس میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے چاروں ملزمان‘مجرم قرار

Sep 11, 2013

نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارتی عدالت نے چاروں افراد کو مجرم قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی عدالت نے طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ بھارت میں طالبہ کے ساتھ چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔ ملزمان کے خلاف سزا کا اعلان آج بدھ کو کیا جائیگا۔

مزیدخبریں