اسلام آباد: نوجوان قتل، لوگوں نے 2 مبینہ پولیس اہلکاروں کو اینٹیں مار کر ہلاک کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے دو مبینہ پولیس اہلکاروں کو علاقہ مکینوں نے تشدد اور اینٹیں مار کر ہلاک کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ ترنول کے علاقے ڈورہ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 24 سالہ نوجوان ندیم کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا جس کی چند روز بعد شادی تھی۔ علاقہ مکینوں نے تین افراد کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا اور دو مبینہ پولیس اہلکاروں کو تشدد اور اینٹیں مار کر ہلاک کر دیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ہلاک افراد تھانہ ترنول کے اہلکار تھے، ایک فرار ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...