اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد واقعہ کی شریک ملزمہ کنول نے ایک اور یوٹرن لے لیا، پہلے اپنے شوہر کے خلاف بیان دیا اب نوبل شخصیت قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر کی اہلیہ کنول نے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کامران مفتی کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں پولیس، رینجرز، انتظامیہ اور زمرد خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعاءکی گئی ہے۔ درخواست میں کنول نے موقف اختیار کیا کہ اس نے کوئی دہشت گردی نہیں کی۔ میرے شوہر سکندر مجھے اور بچوں کو لے کر شادی کی تقریب میں جا رہے تھے۔ ٹریفک پولیس سے جھگڑا ہوا تو انہوں نے ہماری گاڑی کیساتھ گاڑی ٹکرا دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ بلیو ایریا میں زمرد خان نے میرے شوہر سکندر سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ پولیس کمانڈوز نے گھیرا ڈال کر فائرنگ کی اور ہمیں زخمی کیا۔ عدالت نے پولیس اور انتظامیہ کو 11ستمبر کو طلب کیا ہے۔
پولیس‘ رینجرز‘ انتظامیہ اور زمرد خان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے‘ کنول کی درخواست
Sep 11, 2013