اسلام آباد (کلچرل رپورٹر) پاکستان کی پہلی اسپورٹس فلم میں ہوں شاہد آفریدی مقبولیت کے جھنڈے گاڑتی ہوئی کراچی کے بعد اسلام آباد کے مختلف سینما گھروں کی بھی زینت بن چکی ہے۔فلم مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ کراچی کے بعد اسلام آباد کے سینما گھروں کی رونقیں فلم کی اسٹار کاسٹ کی موجودگی میں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔سپورٹس پر مبنی فلم میں ہمایوں سعید اور جاوید شیخ کے مرکزی کرداروں نے مداحوں کے دل جیت لئے۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے فلم کی اسٹار کاسٹ کے ساتھ ملاقات کی اور بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے فلم کو سینما گھروں کی بحالی کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ فلم میں ہوں شاہد اآفریدی سے جو توقعات تھی اس سے بڑھ کر پذیرائی ملی ہے۔ امید ہے کہ اس فلم کے بعد پاکستانی سینما گھروں میں اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔
آئندہ سینما گھروں میں اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی:ہمایوں سعید
Sep 11, 2013