ڈھاکہ(آن لائن) پاکستانی کرکٹرز کے بغیرڈھاکہ پریمئر لیگ کا افتتاح‘ تقریب بدنظمی کا شکار‘ شائقین کی بہت کم تعداد میں گراﺅنڈ آمد نے منتظمین کو پریشانی میں مبتلاءکردیا۔ رپورٹس کی مطابق پاکستانی کرکٹرز کے بغیر ڈھاکہ پریمئر لیگ کا آغاز ہوگیا۔ اناءکی تسکین کیلئے پی سی بی سے رابطہ نہ کرنے والے میزبان بورڈ نے منافقانہ انداز اپنالیا۔ این او سی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیشی بورڈ کی جانب سے رابطے کی شرط عائد کی تھی۔ دوسری طرف گذشتہ روز ہونے والی افتتاحی تقریب مسلسل بدنظمی کا شکار رہی۔ ایک موقع پر ان کی لائٹ تک آف ہوگئی۔ دو مواقع پر گلوکار اپنے فقرے تک بھول گئے۔ پاکستانی کرکٹرز کی عدم شرکت کے باعث شائقین کی بہت کم تعداد گراﺅنڈ میں آئی جس پر منتظمین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔ ڈھاکہ پریمئر لیگ میں زمبابوے‘ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے بی کیٹگری کی کھلاڑی شریک ہیں۔
ڈھاکہ پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار‘ منتظمین پریشان
Sep 11, 2013