لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کی اینٹی ڈینگی مہم جاری ہے گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر بورڈ کے تمام دفاتر اور نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے اطراف گراﺅنڈز میں ڈینگی کا سپرے کرایا گیا۔ بورڈ کے اینٹی ڈینگی سیل نے تمام کاروائی کو مانیٹر کیا۔کھیلوں کے مقامات پر اینٹی ڈینگی سپرے کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کو ایک صحت بخش ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی سرگرمیاں بلا خوف و خطر جاری رکھ سکیں۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے دفاتر میں اینٹی ڈینگی سپرے
Sep 11, 2013