پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں پیٹرن انچیف کی تصویر آویزاں نہ ہو سکی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے پیٹرن انچیف صدر پاکستان آصف علی زرداری کی مدت صدارت مکمل ہوتے ہی قذافی سٹیڈیم لاہور کے داخلی راستے سے ان کی تصویر کو ہٹا دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق صدر پاکستان ہی بورڈ کا پیٹرن انچیف ہوتا ہے۔ 9 ستمبر کو ممنون حسین نے پاکستان کے 12 ویں صدر کا حلف اٹھایا جس کے بعد پی سی بی آئین کے تحت وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی بن گئے ہیں۔ 36 گھنٹے گذرنے کے باوجود نئے پیٹرن انچیف کی پی سی بی ہیڈکوارٹر میں تصویر آویزاں نہیں ہو سکی تھی۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ نومنتخب صدر ممنون حسین کی آفیشل تصویر جاری نہیں ہوئی ‘ جیسے ہی آفیشل تصویر موصول ہو گی اسے پی سی بی ہیڈکوارٹر میں آویزاں کر دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...