ایمرجنگ پلیئرز پروگرام 2013ء،24 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

Sep 11, 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ایمرجنگ پلیئرز پروگرام 2013ءکے لیے 24 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ایمرجنگ پروگرام 16 ستمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اکیڈمی کے کوچنگ اور دیگر سٹاف کی زیر نگرانی ایمرجنگ پلیئرز چار ہفتے کی ٹریننگ حاصل کرینگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ایڈوانس کوچنگ کیمپ کے لیے اعلان کردہ ایمرجنگ کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، حسین طلعت، عمران بٹ، ضیاءالحق، ظفر گوہر، محمد آفتاب، امام الحق، بابر اعظم، عثمان قادر (لاہور)، شیان جہانگیر، سیف اﷲ بنگش، سعود شکیل (کراچی)، بلاول بھٹی (سیالکوٹ)، محمد رضوان (پشاور)، غلام محمد، تیمور علی، بسمہ اﷲ خان (کوئٹہ)، حسن رضا، عمر وحید، حماد اعظم، محمد نواز ( راولپنڈی)، عرفان شاہ، کامران غلام (ایبٹ آباد) اور زاہد محمود (حیدر آباد) شامل ہیں۔

مزیدخبریں