جنید خان نے زمبابوے کو لمبا سکور کرنے سے روکے رکھا

Sep 11, 2013

محمد صدیق

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی فیلڈروں نے کم از کم 3 آسان اور 2 مشکل کیچ گرا دئیے جس کی وجہ سے زمبابوے 237 رنز تک پہنچ سکا۔ عدنان اکمل نے بہت عمدہ وکٹ کیپنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ جنید خان نے بہت عمدہ با¶لنگ کی۔ راحت علی، سعید اجمل اور عبدالرحمن نے بھی عمدہ با¶لنگ کی مگر کیچ گرنے سے وہ بڑی کامیابیاں حاصل نہ کر سکے۔ دوسرا نیا گیند پاکستان نے لے لیا ہے اس لئے امید ہے پاکستانی با¶لر جلد بقیہ وکٹ حاصل کر لیں گے اور قوی امید ہے کہ لیڈ پاکستان ہی لے گا مگر گیند جس طرح چند مواقع پر نیچے رہی ہے، یہ بات پاکستان کیلئے تشویشناک ہے اور لگتا ہے لیڈ لمبی نہ ہو گی۔ اگر ایسا ہی ہوا تو یہ ٹیسٹ بھی دلچسپ صورت اختیار کر سکتا ہے۔ مجموعی طور سے پہلے ٹیسٹ کی بدولت اس ٹیسٹ میں زمبابوے کی بیٹنگ بہتر تھی مگر جنید خان نے انہیں لمبا سکور کرنے سے روکے رکھا۔

مزیدخبریں